November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او

IMG-20251213-WA0371

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں کرسمس ڈے کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر مبنی اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد احسن عنایت اللہ، پنجاب پولیس کے افسران، سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل ،سُتھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ انچارج صائم وارث،قاری محبوب الحسنین چشتی دیگر مسالک کے علماءکرام اور مسیحی کیمونٹی کے ڈاکٹر عرفان اللہ اور مسیحی ممبران نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے کرسمس ڈے کے موقع پر چرچز کی انتظامات بارے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے چاروں تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنر سی ای او ایم سیز کو ہدایت کی کہ مسیحی برادری کے کرسمس ڈے کے موقع پر سیکیورٹی کے علاوہ صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور کرسمس ڈے پر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں ،چرچز ودیگر ایریاز میں کھانے پینے کے ڈھابے اور مختلف قسم کی اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں لوکل گورنمنٹ ستھرا پنجاب ودیگر ادارے جن میں مسیحی ملازمین کام کرتے ہیں اُن کی سیلری فوری طور پر ادا کی جائے بعد ازاں ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے اجلاس میں موجود شرکاء اور مسیحی کیمونٹی کے ممبران کر بتایا کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور چرچز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور ہر صورت امن وامان کی فضا برقرار رکھا جائے گا امن او امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں تمام مسالک کے اکابرین نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے کرسمس ڈے پراپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔