ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نوید لودھی ایم پی اے اور محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی خصوصی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نوید لودھی ایم پی اے اور محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی عدنان خالد ڈوگر نے ہڑپہ اسٹیشن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور سپروائزر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بازاروں میں جاری ٹف ٹائل کے خوبصورت اور معیاری کام کو دیکھ کر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس شاندار منصوبے پر نوید اسلم خان لودھی اور محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔