خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں میں سیکورٹی اورفائر سیفٹی کے حوالے اہم اجلاس منقعد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،سی ای او ایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری ،پنجاب پولیس کی افسران ،سکیورٹی برانچ، اسپشل برانچ ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو سی ای او ایجوکیشن اور سیکیورٹی برانچ کے افسران نے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں سکیورٹی اور فائر سیفٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات صادر کئے اور ہدایت کی کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں قائم تمام اسکولوں، کالجز اور نجی سکولوں،ہسپتالوں کا فوری اور مکمل سکیورٹی اور فائر سیفٹی آڈٹ کیا جائے محکمہ ایجوکیشن کےافسران اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز مل کر تمام تعلیمی اداروں ہسپتالوں کا مشترکہ معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ادارے میں سکیورٹی،فائر سیفٹی اور آگ سے بچاؤ کے مکمل انتظامات موجود ہوں۔ اس میں فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی راستے، فائر الارم سسٹم اور تربیت یافتہ سکیورٹی عملے کی موجودگی کویقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام رجسٹرڈ تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کی فوری چیکنگ مکمل کی جائے جہاں سکیورٹی اورفائر سیفٹی انتظامات نہیں ہیں وہاں فوری طور پر اقدامات کروائے جائیں نیزسکولوں ہسپتالوں کے سربراہان کو خبردار کیا جائےکہ غفلت برتنے والے ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔