پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا اہم وڈیو بیان، اس وقت افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے،
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا اہم وڈیو بیان،
اس وقت افسوسناک اور شرمناک صورتحال ہے،
سات ستمبر کو ہمارا سندھ سے نکلنا مشکل بنا دیا گیا تھا،
جگہ جگہ رکاوٹیں ڈال کر ہمیں روکا گیا،
گزشتہ روز سندھ میں ہمارا داخلہ بھی مشکل بنا دیا گیا تھا،
کیا ہمیں سندھ میں آنے کے لئے ویزا چاہئیے؟
کل ہمارے قافلے واپس آرہے تھے ہم بھی پیچھے تھے،
سکھر میں ناکا لگا ہوا تھا اور ایک ایک ہماری گاڑی چیک کی گئی،
میں سکھر آرہا تھا ڈاکٹر اقرار جکھرانی صدر لاڑکانہ ڈویزن کے پاس،
انہیں نہ جانے کس نے بتایا ہم آنے والے ہیں،
ڈاکٹر اقرار جکھرانی کے گھر ہمارے پہنچنے سے پہلے پچاس پولیس اہلکار پہنچے،
ڈاکٹر اقرار جکھرانی کے پورے گھر کی تلاشی لی گئی،
کچھ روز قبل میرا شناختی کارڈ پوچھا گیا اب مجھے ڈھونڈا جارہا ہے،
ہمارا اپنے صوبے میں رہنا مشکل کر دیا ہے،
مجبور ہوکر ہمیں دوسرا ٹھکانا بنانا پڑتا ہے،
یہ نہ سمجھیں ہم ڈر جائیں گے،
ہم کھڑے تھے اور کھڑے ہیں،
گزشتہ شپ کراچی میں ہمارے ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،
لگتا ہے پاکستان میں آئین ختم ہوچکا ہے،
افسوس کی بات ہے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پارلیمینٹرین کو اغوا کیا گیا ہے،
کس قانون اور آئین نظام کے تحت پارلیمینٹرین کو اغوا کیا گیا،
ہمارے چیف منسٹر کو بھی کئی گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا،
ایک شخص نے جیل سے عوام کو اسلام آباد آنے کی آواز دی،
عوام ان کی آواز پر عوام جوش جذبے سے اسلام آباد پہنچی،
لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچے عوام کا جذبہ دیکھ کر سب پریشان ہوچکے ہیں،