ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حالیہ بارشوں کی شدت سے زمیندار کو بہت نقصان کا سامنا ھے جس میں اداروں کی نا اہلی بھی شامل ہے جب سے سیم نالے بنے ہیں کبھی ان کی صفائی ستھرائی نہیں کی گئی بارشوں کا زیادہ ہونے سے اور سیم نالے بند ھونے کی وجہ سے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حالیہ بارشوں کی شدت سے زمیندار کو بہت نقصان کا سامنا ھے جس میں اداروں کی نا اہلی بھی شامل ہے جب سے سیم نالے بنے ہیں کبھی ان کی صفائی ستھرائی نہیں کی گئی بارشوں کا زیادہ ہونے سے اور سیم نالے بند ھونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہ ھو سکی اور ضلع بہاول نگر تحصیل ہارون آباد کے تمام چکوک اس وقت بارشی پانی کی زد میں ہیں محترمہ
بی بی وڈیری ایم پی اے لاھور اپنے آبائی شہر ہارون آباد میں تشریف لانے پر اراٸیں کمیونٹی پاکستان کے ممبران سے ملاقات میں تحصیل ہارون آباد کو آفت زدہ قرار دینے پر بات ھوئی اور سیم نالوں کی صفائی پر بھی بات ھوئی جس پر محترمہ بی بی وڈیری نے موقع پر اسسٹینٹ کمیشنر ہارون آبادکفایت اللہ چوہان کو الرٹ کیا اے سی ہارون آباد نے بھی مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ھوئے کہا کہ رپوٹ تیار کی گی ھے انشاء اللہ متعلقہ ادارے کو بھیج کر الرٹ کیا جاۓ گا اس میٹنگ میں حاجی محمد افضل آرائیں مہر فقیر محمد اراٸیں چودھری جاوید اقبال آرائیں چودھری زاہد سرور اراٸیں چودھری ریاض گوہر چودھری عبدالغفار چودھدری سجاد نمبر دار چودھری نعیم پیاء چودھری اشفاق چودھری سہیل صفدر چودھری رفیق تاجر ندیم ظفر اور دیگر احباب نے دوران گفتگو فصلوں کے نقصان پر گورنمنٹ سے زمیندار کو آبیانہ وغیرہ معافی اور ھیلپ کی بھی اپیل کی ہے۔