*🛑 11 دسمبر 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
*🛑 11 دسمبر 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
(1) 🚨 سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
(2) 🚨 سیاسی سرگرمیاں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور اختیارات کا غلط استعمال ثابت، فیض حمید کو 14سال قید بامشقت کی سزا، آئی ایس پی آر
(3) 🚨 طویل اور محنت طلب قانونی کارروائی کے بعد ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا، سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا: آئی ایس پی آر
(4) 🚨 سابق لیفٹیننٹ جنرل کیخلاف فیلڈجنرل کورٹ مارشل پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع ہوا جو 15 ماہ تک جاری رہا
(5) 🚨 فیض حمید کی سزا ابتدا ہے، 9 مئی کیسز باقی ہیں، جس میں انہوں نے تباہی مچائی، سینیٹر فیصل واوڈا
(6) 🚨 فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
(7) 🚨 ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو بارڈر لگا کر روکا جارہا ہے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں، سہیل آفریدی کی داہگل ناکے پر گفتگو
(8) 🚨 آج کا تاریخی فیصلہ واضح پیغام ہے فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
(9) 🚨 خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق بات نہیں ہوئی، پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے، چیئرمین پی پی پی
(10) 🚨 آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملےگی، طلال چوہدری
(11) 🚨 قوم برسوں فیض حمید، جنرل (ر) قمر باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، خواجہ آصف
(12) 🚨 سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی اور عالمی عدالت جانے کا عندیہ
(13) 🚨 سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی، ترجمان محکمہ تعلیم
(14) 🚨 چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جا ں بحق
(15) 🚨 پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
(16) 🚨 ہمیں افـغـاـ ن قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ
(17) 🚨 بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
(18) 🚨 کراچی: مچھر کالونی سے انسانی سر ملنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
(19) 🚨 کیا پاکستان کو مدارستان بنانا ہے؟“ تو ہم کہیں گے حضور بنانا ہے لیکن ”آپ کو کیا پریشانی ہے؟“ مفتی منیب الرحمان کا فیلڈ مارشل کو جواب
(20) 🚨 بلوچستان: روجھان جمالی میں با اثر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی، مقدمہ درج
(21) 🚨 نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا
(22) 🚨 فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، صدر اے این پی
(23) 🚨 امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
(24) 🚨 سپریم کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا
(25) 🚨 افـغـاـ ن سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی ’سب سے بڑا خطرہ‘ ہے، پاکستان
(26) 🚨 پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
(27) 🚨 ترکمانستان کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش
(28) 🚨 راولپنڈی: مسافر وین دریا میں جاگری، 3 افراد کی لاشیں برآمد
(29) 🚨 شمالی وزیرستان: میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہیـد، 8 زخمی
(30) 🚨 ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتــل کیلئے مبینہ طور پر 30 لاکھ ادا کیے گئے: ڈی پی او کا ایف آئی اے کو خط
(31) 🚨 پشاور: ڈاکٹر وردہ قتــل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل
(32) 🚨 لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
(33) 🚨 نیشنل گیمز: واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا
(34) 🚨 وزیر اعلیٰ پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم
(35) 🚨 ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
(36) 🚨 غ_ز_ہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ مؤخر؛ صدر ٹرمپ نے وجہ بھی بتادی
(37) 🚨 ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
(38) 🚨 پاکستان میں ہر جرنیل محب وطن ہے، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین
(39) 🚨 مولانا ناصر مدنی نے گرفتاری کے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی
(40) 🚨 لندن ہائیکورٹ کے حکم پر عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی
(41) 🚨 لندن ہائیکورٹ کا بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں تفصلی فیصلہ جاری، عادل راجا جھوٹا قرار
(42) 🚨 ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، دفترخارجہ کی سخت کارروائی
(43) 🚨 زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
(44) 🚨 بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، 12 فروری 2026 کو الیکشن ہوں گے
(45) 🚨 اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف
(46) 🚨 مشعال ملک کا ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ
(47) 🚨 یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
(48) 🚨 پنجاب غریب ترین صوبہ ہے جہاں بی آئی ایس پی میں سب سے زیادہ خواتین ہیں، مزمل اسلم
(49) 🚨 جیل سے ملزم یا مجرم آکر مجھ سے سوال جواب کرے یہ برداشت نہیں، وفاقی وزیر
(50) 🚨 عدالت میں عدم پیشی: علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
(51) 🚨 اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج پر عمران کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے: رانا ثنااللہ
(52) 🚨 پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق