عمرکوٹ (رہورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیرِ
عمرکوٹ (رہورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان)
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیرِ صدارت پولیو مہم دسمبر 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم پولیو ریڈینیس اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران آرائیں، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جٹ، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عمرکوٹ شرف الدین میمن، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر لچھمن داس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر، ای ڈی او زمان کھوسو، ڈی ایچ او عمرکوٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر درگاھ شنکر، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجہ کمار کتری، پولیو کے ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر انوڈھر مھیشوری، ڈاکٹر مونیکا کماری، رضا سمیجو، کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، مانیٹرنگ ٹیموں، پولیس، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں 15 سے 20 دسمبر 2025 تک ضلع عمرکوٹ میں جاری رہنے والی پولیو ویکسی نیشن مہم کے مؤثر، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجہ کمار نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں اس مرتبہ کل 42 یونین کونسل پر پولیو کا پلان بنایا گیا ہے اور مائیکرو پلاننگ، فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی، ٹرانزٹ پوائنٹس کی نگرانی، بچوں تک سو فیصد رسائی یقینی بنانے، سیکورٹی اقدامات، نگرانی کے نظام، ڈیٹا رپورٹنگ اور مربوط لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف یقینی بنایا جائے، جبکہ ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ وزٹس اور روزانہ کی پیش رفت پر سختی سے نظر رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام ادارے بھرپور تعاون کے ساتھ کام کریں، اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام یوسی سیکریٹری کو پابند بنایا جائے کہ کتا مار مہم کو مزید تیز کیا جائے اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے، اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں سے ضلع عمرکوٹ میں پولیو مہم کو کامیاب اور مؤثر بنایا جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے گزشتہ پولیو مہم کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجہ کمار، ڈبلیو ایچ او عمرکوٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر درگاھ شنکر اور کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو کو شیلڈ دی گئی اور ان کی حوصلا افزائی بھی کی گئی۔