سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سعید آباد کے کچے کے علاقے میں قانون کے طالب علم
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سعید آباد کے کچے کے علاقے میں قانون کے طالب علم صدام لاشاری کے قتل کیس میں گرفتار کونسلر صفر لاشاری اور بھائی خان لاشاری کے ورثا دلشاد لاشاری اور صحبت لاشاری کا کہنا ہے کہ طالب علم صدام لاشاری کے قتل کے سراغ سکھر پولیس اور ورثا نے پیر قادر بخش المعروف قادرو خروس جتوئی تک پہنچائے تھے، اس کے باوجود انہیں بے قصور ہونے کے باوجود کیس میں پھنسایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس نے کونسلر صفر لاشاری اور بھائی خان لاشاری کو بلا کر گرفتار کیا، جبکہ پولیس نے ان کے گھروں پر چڑھائی کر کے توڑ پھوڑ بھی کی اور گھر گرا دیے۔
ورثا نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے طالب علم صدام لاشاری کے قتل کیس کی غیر جانب دار اور اچھے شہرت رکھنے والے پولیس افسر سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔