November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی شہر میں موبائل شاپس کی آڑ میں مبینہ طور پر سود کا غیر قانونی کاروبار

Screenshot_2025-12-12_110459

میلسی (بیو رو چیف )میلسی شہر میں موبائل شاپس کی آڑ میں مبینہ طور پر سود کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی موبائل مارکیٹ میں بعض دکاندار موبائل فون کی فروخت ظاہر کرکے شہریوں کو رقم سود پر فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو نئے ماڈلز کا لالچ دے کر ’’ادھار‘‘ کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ دکاندار کاغذی طور پر موبائل کی فروخت ظاہر کرکے اصل میں سود کا لین دین کرتے ہیں، جس سے متعدد افراد مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو قسطوں پر موبائل دینے کا جھانسہ دے کر بعد ازاں لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر غیر قانونی سودی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ شہریوں کو مالی استحصال سے بچایا جا سکے۔