November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ادویات کی شدید قلت نے مریضوں کو

Screenshot_2025-12-12_110459

میلسی (بیو رو چیف )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ادویات کی شدید قلت نے مریضوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں متعدد ضروری اور معمول کی ادویات طویل عرصے سے دستیاب نہیں، جس کے باعث مریضوں کو علاج کے لیے بیرونی مارکیٹ سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔