نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات حکومتِ سندھ وقار حسین پھلپوٹو
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات حکومتِ سندھ وقار حسین پھلپوٹو نے محکمہ ماحولیات ریجنل آفس شہید بینظیرآباد میں مختلف صنعتی و طبی اداروں کی پرسنل ہیرنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر *ڈپٹی ڈائریکٹر اجمل خان تنیو، ڈپٹی ڈائریکٹر علی محمد رند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر گل امیر سنبل، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی بھٹی بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل نے ہیرنگ کے دوران ضلع نواب شاہ کے متعدد ہسپتالوں کو ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کے لیے واضح ہدایات (Compliance Directions)جاری کیں۔ اسی طرح سکھر ریجن کے بعض صنعتی اداروں کو مسلسل عدم تعمیل (Non-Compliance)کی وجہ سے فوری طور پر بند کرنے اور ان کے خلاف Environmental Protection Order (EPO) جاری کرنے کے احکامات بھی دیے۔مزید براں ضلع نوشہرو فیروز میں واقع پولٹری فارمز کی مسلسل عدم تعمیل ثابت ہونے پر ان کے خلاف بھی EPO جاری کرنے کا حکم دیا گیا، اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو EPO پر عملدرآمد (Compliance) کے لیے *ضروری پولیس اسسٹنس کی مدد کے لیے خط جاری کیا گیابعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے سول اسپتال نواب شاہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویسٹ سیگریگیشن، اسٹوریج اور ڈسپوزل کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہسپتال میں ماحولیاتی تقاضوں کی عدم تعمیل پائی گئی جس پر ڈی جی نے متعلقہ حکام کو *قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔محکمہ ماحولیات سندھ اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک، عوامی صحت کے تحفظ اور ماحول دوست اقدامات پر عملدرآمد کے لیے صوبے بھر میں مانیٹرنگ، انسپیکشن اور سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔