نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے آج ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل انتظامیہ، عملے اور قیدیوں سے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال، سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا۔ ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے جیل میں موجود طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، خوراک کے معیار اور قیدیوں کے رہائشی کمروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ غلام رسول مشوری نے ریجنل ڈائریکٹر کو جیل میں اصلاحاتی اقدامات، سیکیورٹی امور اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ جیل کے دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق، علاج معالجے اور صاف ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جیل کے دورے کا مقصد قیدیوں کے مسائل معلوم کرنا اور انکے حل کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کرنا ہے ریجنل ڈائریکٹر نے قیدیوں کی شکایات بھی فرداً فرداً سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری اور ضروری اقدامات کی ہدایات دیں ریجنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ جیلوں میں اصلاحات اور بہتر انتظامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی اور ڈسٹرکٹ جیل کے افسران ریجنل ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔