November 17, 2026

رپورٹ شیخ عدنان ترجمان حکومت سندھ، میئر سکھ

Screenshot_2025-12-12_142636

رپورٹ شیخ عدنان ترجمان حکومت سندھ، میئر سکھر اور انفارمیشن سیکریٹری پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ 57ویں ایشیائی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ 2025 (Asian Bodybuilding & Physique Sports Championship 2025) میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد یوسف اعوان کی شاندار کامیابی، وطن واپسی اور عالمی سطح پر پاکستان و سکھر کا نام روشن کرنے کو غیر معمولی اہمیت قرار دیا ہے۔

یہ بین الاقوامی چیمپئن شپ، جو ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس فیڈریشن (ABBF) اور انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن (IFBB) کے تعاون سے منعقد ہوئی، میں ایشیا کے 16 سے زائد ممالک کے ممتاز باڈی بلڈرز نے بھرپور شرکت کی، جن میں چین، جاپان، ایران، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویت نام، منگولیا، متحدہ عرب امارات اور بھارت کی آٹھ ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

پورے پاکستان اور خصوصاً سکھر کے لیے یہ انتہائی فخر کا موقع ہے کہ یوسف اعوان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مسٹر ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ دو گولڈ اور ایک سلور میڈل بھی حاصل کیے۔ اسی طرح ورلڈ چیمپئن شپ ٹرافی کیٹیگری میں انہوں نے مزید دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان اور سکھر کا نام عالمی اسپورٹس اسٹیج پر مزید روشن کیا۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یوسف اعوان نہ صرف ایشیا بلکہ عالمی سطح پر بھی مضبوط اور تسلیم شدہ چیمپئن کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

57ویں ایشیائی چیمپئن شپ میں یوسف اعوان نے اپنی غیر معمولی جسمانی فٹنس، متوازن پیشکش، تکنیکی مہارت اور بھرپور اسٹیج اعتماد کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گولڈ میڈلز، دو سلور میڈلز اور سب سے بڑھ کر “مسٹر ایشیا” کا ٹائٹل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ سکھر کو بھی بین الاقوامی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں مقام دلایا ہے۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس موقع پر کہا کہ یوسف اعوان کی یہ تاریخی کامیابی سکھر کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آٹھ مضبوط ٹیموں سمیت کئی ممالک کے چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ کر مسٹر ایشیا بننا پاکستان کے لیے غیر معمولی اعزاز ہے، جس پر قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔

سکھر واپسی پر شہر بھر میں یوسف اعوان کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا، جہاں عوام، سماجی شخصیات اور اسپورٹس کمیونٹی نے انہیں قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

محمد یوسف اعوان نے اپنی کامیابی میئر سکھر کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سفر میں سب سے زیادہ حوصلہ افزائی، رہنمائی اور عملی معاونت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے ملی، جنہوں نے ہر قدم پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستان اور سکھر کا پرچم مزید بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ، پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن (PBBFF) اور متعلقہ اسپورٹس ادارے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی، تربیت اور عالمی مواقع کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، تاکہ پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہیں۔