November 17, 2026

سکھربیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کہ رپورٹ کے مطابق ، سندھ پروگریسو لائرز پینل کے سربراہ اور

Screenshot_2025-12-12_141316

سکھربیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کہ رپورٹ کے مطابق ، سندھ پروگریسو لائرز پینل کے سربراہ اور رکن سندھ بار کونسل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ قربان علی ملانو نے حالیہ انتخابات میں بھرپور تعاون اور حمایت پر سلیم اختر ملک ایڈووکیٹ کے لاء چیمبر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر لاء چیمبر میں ایک پُر خلوص اور خوشگوار نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں موجود تمام وکلاء نے قربان علی ملانو کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ اہم قانونی و انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تقریب میں سلیم اختر ملک ایڈووکیٹ، محمد جاوید آرائیں ایڈووکیٹ، غلام رسول مہر ایڈووکیٹ، سید منیر شاہ ایڈووکیٹ، جاوید حسین سومرو ایڈووکیٹ، ساجد حسین آرائیں ایڈووکیٹ سمیت دیگر متعدد وکلاء نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے نہ صرف انتخابی کامیابیوں پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی بلکہ مستقبل میں بار سیاست اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔

قربان علی ملانو نے اس موقع پر تمام وکلاء کی جانب سے دیے گئے تعاون، حمایت اور محنت کو سراہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی متحد کوششیں ہی تنظیم کو مضبوط بناتی ہیں، اور اسی اتحاد کی بدولت وہ ہر فورم پر وکلاء کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پروگریسو لائرز پینل کا مقصد وکلا برادری کی خدمت اور بار ایسوسی ایشنز میں شفاف، فعال اور مثبت کردار ادا کرنا ہے۔