🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 10 دسمبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨 (2) اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
🚨 (3) عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، فیلڈ مارشل کا قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب
🚨 (4) افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، شہباز شریف
🚨 (5) علما کرام اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی، وزیر اعظم کا علما مشائخ کنونشن سے خطاب
🚨 (6) قومی اسمبلی میں پی پی کی حکومت پر تنقید، پی ٹی آئی کا عمران خان کی تصاویر اٹھا کراحتجاج
🚨 (7) کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، طالب علم جاں بحق
🚨 (8) حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی
🚨 (9) کراچی: اورنگی، مومن آباد میں بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
🚨 (10) کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں ابتک 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے
🚨 (11) کراچی؛ ماں بیٹی اور بہو کے تہرے قتــل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار
🚨 (12) حکومت مخالف تحریک چلانے پر مشاورت جاری ہے، انہوں نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا، سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری
🚨 (13) جمہوریت گئی ہے سانڈھے کا تیل بیچنے، شیر افضل مروت کا بیرسٹر گوہر کی گفتگو کے دوران چٹکلا
🚨 (14) راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا پولیس آپریشن کے بعد ختم، واٹر کینن کے استعمال سے شرکاء منتشر
🚨 (15) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی
🚨 (16) پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی فیصلہ، مفاہمت کیلئے تیار، پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ
🚨 (17) پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع
🚨 (18) حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور
🚨 (19) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس؛ ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
🚨 (20) مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
🚨 (21) عمران خان سے ملاقات کا دن، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
🚨 (22) ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی میں پیش
🚨 (23) خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
🚨 (24) ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپ
🚨 (25) پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
🚨 (26) کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کا مٹر گشت، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
🚨 (27) امریکا کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا
🚨 (28) عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال، پنڈی پولیس کا بیان سامنے آگیا
🚨 (29) ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری، شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی
🚨 (30) حکمران 1971 کے سانحے کا باعث بننے والی غلطیاں نہ دہرائیں، ایچ آر سی پی
🚨 (31) ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
🚨 (32) ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ کے قتــل کیس میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
🚨 (33) سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی میں ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، فاروق ستار
🚨 (34) سندھی کلچر ڈے پُرامن رہا، حالات مکمل طور پر کنٹرول میں تھے: ترجمان سندھ حکومت
🚨 (35) وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
🚨 (36) پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس پیش، خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی فہرست سامنے آگئی
🚨 (37) پاکستان کو لوٹنے والوں کیلیے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب
🚨 (38) شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل
🚨 (39) فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگی، وفاقی وزیر
🚨 (40) پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن جلد از جلد کرانے کا فیصلہ
🚨 (41) اسلام آباد میں 68 مقامات پر پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کردی گئی
🚨 (42) ویڈیو: نیشنل گیمز میں آرمی اور واپڈا کے کھلاڑیوں میں جھگڑا، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا
🚨 (43) آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا
🚨 (44) پاکستان کے راستے تجارت 2 ماہ سے معطل، افـغـاـ ن تاجروں کی مشکلات میں اضافہ
🚨 (45) پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا معمار بنانا چاہتے ہیں: بلال بن ثاقب
🚨 (46) 35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی
🚨 (47) وندے ماترم کے الفاظ شرکیہ ہیں، مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے: صدر جمعیت علمائے ہند مولانا ارشد مدنی
🚨 (48) کے پی اسمبلی میں ن لیگی رکن فیلڈ مارشل کی تصویر لے آئیں، ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا
🚨 (49) 1200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
🚨 (50) ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
🚨 (51) افـغـاـ ن صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طاـ لباـ ن کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
🚨 (52) چوہدری اسلم کی بیوہ بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ پر برہم ، قانونی چارہ جوئی کا عندیہ
🚨 (53) 2025 میں قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا
🚨 (54) گیمبلنگ ایپ کی تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
🚨 (55) بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
🚨 (56) وزیرِ خزانہ گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودیہ روانہ
🚨 (57) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
🚨 (58) شواہد کے بغیر ملازم کو برطرف کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، سپریم کورٹ
🚨 (59) سری لنکا کا سیاحت سے متعلق روڈ شو کراچی میں منعقد، دوطرفہ روابط مزید مضبوط
🚨 (60) نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
🚨 (61) سپریم کورٹ: ایمان مزاری کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر