*یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس داخلوں
*یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں اوپن میرٹ 93.6273 فیصد پر بند ہوا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ میرٹ 94.3621 فیصد تھا۔*
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور 94.9167 فیصد کے ساتھ سب سے اوپر رہا، اس کے بعد علامہ اقبال میڈیکل کالج 94.4955، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز 94.2727 اور نشتر میڈیکل کالج، ملتان 94.1955 فیصد کے ساتھ شامل رہے۔ دیگر اداروں میں امیرالدین میڈیکل کالج کا میرٹ 94.0788، راولپنڈی میڈیکل کالج کا 93.997، فاطمہ جناح میڈیکل کالج 93.8697، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد 93.8652 اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور 93.8111 فیصد پر بند ہوا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا میرٹ 93.7879، ساہیوال میڈیکل کالج 93.7636، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ 93.7364، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات 93.7091 اور سرگودھا میڈیکل کالج کا میرٹ 93.6899 رہا، جبکہ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج نے 93.6596، شیخ زاہد میڈیکل کالج رحیم یار خان نے 93.6394 اور ناروال میڈیکل کالج نے 93.6273 فیصد پر میرٹ بند کیا۔