خدمت رب کے لئے ۔خدمت سب کےلئے مذہبی رواداری، پیار، امن اور انسانیت کی روشن مثال اڈیرو لال ویلفیئر رپوٹ وجئہ کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
خدمت رب کے لئے ۔خدمت سب کےلئے
مذہبی رواداری، پیار، امن اور انسانیت کی روشن مثال
اڈیرو لال ویلفیئر
رپوٹ وجئہ کمار واسوانی
دعا ان لائین نیوز
اِجتماعی شادیاں — 04 جنوری، بروز اتوار
اُڈيرو لال ویلفیئر ٹیم کے باہمت اور خدمت گزار کارکن شہر شہر گھوم کر اجتماعی شادیوں کی دعوت نامے پہنچا رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو خالص انسانیت، محبت اور نیکی کے جذبے کے ساتھ اپنی جیب سے خرچ کرکے یہ عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں—بِن کسی لالچ، بِن کسی مفاد کے۔
اُڈيرو لال ویلفیئر اُن تمام درد دل رکھنے والے انسان دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جو اپنی مدد، تعاون اور محبت کے ساتھ ان نیاڻیوں (بیٹیوں) کے مقدس فریضے میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ اجتماعی شادیاں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور انسانیت کے خوبصورت پیغام کو عام کرنے کی ایک بہترین مثال ہیں۔
اُڈيرو لال ویلفیئر—خدمت، محبت اور انسانیت کا سفر