🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 09 دسمبر 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا
🚨 (2) اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری، پولیس نے ممکنہ آپریشن کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں
🚨 (3) دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئیں جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی
🚨 (4) سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، دشمنی نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
🚨 (5) پنجاب اسمبلی میں دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے رہنماؤں پر پابندی کی قرارداد منظور
🚨 (6) قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے کسی کی ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں: عطا تارڑ
🚨 (7) سندھ اسمبلی نے موٹر وے کو عالمی سطح کا بنانےکی قرارداد مسترد کردی
🚨 (8) بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کو نہیں مانتے، سلمان اکرم راجہ
🚨 (9) یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
🚨 (10) خیبرپختونخوا؛ رواں برس دہشت گردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
🚨 (11) ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتــل کیس میں اہم پیش رفت
🚨 (12) ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد ہی قتــل کردیا گیا تھا: پولیس کا انکشاف
🚨 (13) صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
🚨 (14) حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام، کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم
🚨 (15) 35ویں نیشنل گیمز: دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری
🚨 (16) پاکستان کے معروف انٹرنیشنل کراٹے پلیئر سعدی شیخ نے نیشنل گیمز میں مثال قائم کر دی
🚨 (17) مری میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، جنگلات کی زمین پر تعمیر رہائشی ڈھانچہ مسمار
🚨 (18) سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، کئی. گاڑیاں تباہ، اسکول بند
🚨 (19) کراچی، سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فیملی محفوظ رہی
🚨 (20) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر تحفظات کا اظہار
🚨 (21) یورپی ملک میں مردوں کی آبادی میں کمی؛ خواتین نے ’کرائے پر شوہر‘ حاصل کرلیے
🚨 (22) شکارپور میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 9 ہلاک، خاتون ڈی ایس پی زخمی
🚨 (23) معیشت مستحکم، پولیس اور عدلیہ میں کرپشن ٹاپ پر ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا سروے
🚨 (24) کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، سردی میں اضافے کی بھی پیشگوئی
🚨 (25) بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
🚨 (26) درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چوری کی واردات، چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے
🚨 (27) سندھ: کئی شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جاسکی، آبادگار سراپا احتجاج
🚨 (28) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ ہوگی
🚨 (29) ielts امتحان میں دھاندلی؛ ہزاروں فیل ہونے والوں کو برطانوی ویزے ملنے کا فراڈ پکڑا گیا
🚨 (30) صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور
🚨 (31) نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
🚨 (32) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کردی
🚨 (33) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی
🚨 (34) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
🚨 (35) فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
🚨 (36) 71 کی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨 (37) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی
🚨 (38) گاڑیوں کی درآمد کیلئے وقفہ 2 سے بڑھا کر 3 سال مقرر، ای سی سی نے نئی اسکیم کی منظوری دے دی
🚨 (39) انڈونیشیا: دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 22 افراد جاں بحق
🚨 (40) برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا، پاکستان روانہ
🚨 (41) پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
🚨 (42) ایبٹ آباد: سرکاری اسکول کے قریب تیندوا آگیا، بچے خوف کا شکار
🚨 (43) وسائل پر قابض طبقہ اور افسر شاہی ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، حافظ نعیم
🚨 (44) حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
🚨 (45) جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ڈگری کیس قابل سماعت قرار
🚨 (46) مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افـغـاـ ن شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
🚨 (47) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کردی
🚨 (48) پشاور میں پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر مسلح افراد کا حملہ، ملازم شدید زخمی
🚨 (49) پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق پہلی مستند جائزہ رپورٹ جاری
🚨 (50) لاہورہائیکورٹ: شازیہ کے بجائےعامرکو پارسل دینے پرکوریئرکمپنی کو شہری کو ہرجانہ ادا کرنےکا حکم
🚨 (51) سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنا طلاق کی وجہ بن سکتا ہے، ترک عدالت کا فیصلہ
🚨 (52) انٹیلیجنس آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر کے پی
🚨 (53) محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
🚨 (54) پنجاب: کینسر اور دل کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
🚨 (55) آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 1900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے
🚨 (56) کراچی پولیس نے شہریوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
🚨 (57) بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے
🚨 (58) پنجاب: دھند کی وجہ سے 6 ٹریلر ٹرک آپس میں ٹکراگئے، 7 افراد زخمی
🚨 (59) پشاور: پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر حملہ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
🚨 (60) آبادی میں اضافہ پاکستان کے آبی وسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
🚨 (61) کراچی: گٹر کے ڈھکن، اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے دینے کی منظوری
🚨 (62) پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اشارہ
🚨 (63) لاہور: ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج
🚨 (64) جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، 30 افراد زخمی، سونامی کی وارننگز واپس لے لی گئیں
🚨 (65) روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک