November 17, 2026

ظلم ظلم ظلم شوگر ملز مافیا نے کسانوں کا خون چوسنے کے لئے پھر کارٹل بنا کر ریٹ کم کرنے کے لئے سر جوڑ لیے

IMG-20251210-WA0275

ظلم ظلم ظلم
شوگر ملز مافیا نے کسانوں کا خون چوسنے کے لئے پھر کارٹل بنا کر ریٹ کم کرنے کے لئے سر جوڑ لیے
کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ آپ بھی گنے کی کٹائی سوچ سمجھ کر کریں اپنا پلان بنا کر چلیں
جس طرح کرشنگ سیزن کے سٹارٹ میں کارٹل بنا کر ریٹ فکس کیا اور 15 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کا پلان بنایا تھا جو کہ مسابقتی کمیشن نے پکڑ لیا تھا اب پھر کارٹل بن رہا ہے جبکہ حالیہ ریکوری کے مطابق گنے کا ریٹ 550 روپے بنتا ہے لیکن مافیا سب کچھ بغیر ڈکار کے ہضم کرنا چاہتا ہے اس عظیم ظلم اور کسانوں کا استحصال کرنے میں کشمیر شوگر مل پیش پیش ہے اس لیے کشمیر شوگر مل کے جی ایم کین مہر عبدالروف نے میزبانی کی۔ جے کے مل کی طرف سے خرم شہزاد, سراج شوگر مل کی طرف سے نبیل صاحب اور باھو مل کی طرف سے افضل سندھو نے نمائندگی کی
یہ ساری میٹنگ غیر قانونی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی سی اور اے سی صاحب فورا اس پر قانونی ایکشن لیں۔
مسابقتی کمیشن اس کارٹل پر فل ایکشن لے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قرار واقعی سزا دلوائے