*سردار مسعود جھبڈیر لائبریری میلسی پاکستان کی پہچان* *ایشیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی پبلک لاٸیبریری*
*سردار مسعود جھبڈیر لائبریری میلسی پاکستان کی پہچان*
*ایشیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی پبلک لاٸیبریری*
میلسی(محمدمختارسولگی) دنیا میں رہنے والے ہر شخص کا ایک خاص اپنا شوق ہوتا ہے جسکی تکمیل کیلٸے وہ مقدور بھر کوشش کرتا ہے۔ اور یہ شوق زیادہ تر اپنے فواٸید کیلٸے اپناۓ جاتے ہیں لیکن میلسی کو اعزاز حاصل ہے کہ میلسی کی ایک فیملی نے ایک ایسے شوق کو پایاء تکمیل تک پہنچایا جس سے لاکھوں ،کروڑوں لوگوں نے فاٸیدہ حاصل کیا۔ یہاں ذکر ہورہا ہے علم،تاریخ ومذہب دوست میلسی کی جھنڈیر فیملی کا جنہوں نے جنہوںنے اپنے شوق و انسانیت کی خدمت اور فلاح کیلٸے ایشیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی پبلک لاٸیبریری کا قیام عمل میں لایا۔ جسکانام سردار مسعود جھبڈیر ریسرچ لائبریری ہے۔
مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری میلسی سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر سردار پور جھنڈیر میں واقع ہے۔ یہ لائبریری تقریباً سوا سو سال پرانی ہے۔1890ء میں سردار پور جھنڈیر کے زمیندار ملک غلام محمد کی کتابوں سے اس کا آغاز ہوا۔1936ء تک انھوں نے ہزاروں کتابیں جمع کر لیں۔ ملک غلام محمد کی وفات کے بعد کتابیں وراثت میں اُنکے نواسے میاں مسعود احمد جھنڈیر کو ملی ملک غلام محمد کے نواسوں مسعود احمد اور ان کے بھائی میاں محمود احمد نے ملک غلام محمد سے محبت کا حق یوں ادا کیا کہ اس کتب خانے کو مسعود احمد ریسرچ سینٹر کا نام دے دیا اور پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری بنا دیا۔ لائبریری پانچ ایکڑ کے خوبصورت پارک میں گھری ہوئی ہے۔ جس میں خوبصورت آبشاریں، فوارے، خوبصورت آرائشی اور زیبائشی پودے یہاں آنے والوں کو ایک انتہائی دلکش ماحول مہیا کرتے ہیں۔ لائبریری کا نیا کمپلیکس سال 2007ء میں مکمل ہوا جو 21 ہزار مربع فٹ ایریا پر محیط ہے۔ لائبریری میں آٹھ کشادہ ہال، آڈیٹوریم، ملٹی میڈیا ورک اسٹیشن، کمیٹی روم اور ہاسٹل شامل ہے۔ لائبریری میں کل دس ملازم کام کر رہے ہیں۔ جن میں لائبریرین، نائب قاصد، مالی شامل ہیں۔ مسعود احمد ریسرچ سنٹر کی بڑی سعادت یہ بھی ہے کہ قرآنِ پاک کے گیارہ سو تینتیس قلمی نسخے بھی سنٹر میں محفوظ ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والی اس لائبریری کو نہ کسی بین الاقوامی ادارے کی سرپرستی حاصل ہے اور نہ کسی طرح کے سرکاری فنڈز ملتے ہیں۔ صدارتی تمغا امتیاز یافتہ مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری پاکستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ لائبریری ہے۔ لائبریری میں اس وقت دو لاکھ 35 ہزار کتب، ایک لاکھ 25 ہزار رسائل اور چار ہزار 50 مخطوطات موجود ہیں۔ ان میں نوے فیصد کتابیں خریدی گئی ہیں جبکہ دس فیصد کتابیں مختلف لوگوں کی طرف سے تحائف کی صورت میں دی گئی ہیں۔ سال 1980ء کے بعد ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی کے محققین کو لائبریری سے مستفید ہونے کی سہولت دی گئی۔ جس کے بعد محققین مشرقی اور انگریزی زبانوں میں استفادہ کر رہے ہیں۔ ہر سال سینکڑوں ملکی و غیر ملکی دانشور، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبہ ادبی و دیگر نامور شخصیات اس لائبریری کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔’لائبریری انتظامیہ کے مطابق دسمبر 2013ء میں پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی انٹرنیشل لائبریری کانفرنس میں لائبریری پر ایک پی ایچ ڈی سکالر نے انگریزی زبان میں ایک مقالہ جس کا عنوان مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری تھا، پاکستان کے لیے سرمایہ افتخار پیش کیا۔ لائبریری میں اس وقت دو لاکھ 35 ہزار کتب، ایک لاکھ 25 ہزار رسائل اور چار ہزار 50 مخطوطات موجود ہیں۔14 اگست 2014ء کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لائبریری کے منتظم میاں غلام احمد جھنڈیر کو قومی ورثہ کی حامل تاریخی، دینی، ثقافتی اور ادبی کتابوں کو جمع اور محفوظ کرنے پر سول صدارتی تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔
۔کچھ عرصہ قبل وقت کی ضرورت کوسامنے رکھتے ہوٸے اس لاٸبریری کو کمپیوٹراٸیز کردیا گیا ہے۔جس سے طلباء اور ویزیٹرز کو مزید أسانی ہوگٸ ہے۔