November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بجلی کی

Screenshot_2025-12-10_143418

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(واپڈا ) کی نجکاری، مہنگائی اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے ) سیپکو سکھر ریجن کی جانب سے سیپکو ملازمین کی بڑی تعداد نے سرکل دفتر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا دھرنا جلسے کی شکل اختیار کر گیا شرکاء کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے شدید نعرے بازی کی ریلی، مظاہرے، دھرنے کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے ) سیپکو سکھر ریجن کے رہنماؤں خلیل الرحمن ڈومکی، شجاعت حسین گھمرو، عقیل احمد جونیجو، سرور علی،سید زاہد شاہ،عقیل احمد دایو،نذر محمد میمن،اشفاق احمد مہر،ندیم علی کورائی،ہدایت اللہ کورائی،عابد علی کھوسہ،نذر میمن،اشفاق مہر، عبدالمجید سولنگی،ندیم علی کورائی،سرور علی شیخ،عباس علی شاہ،طاہر پیرزادہ،ماجد علی شاہ و دیگر رہنما کررہے تھے اس موقع پر رہنماؤں نے وفاقی حکومت اور سیپکو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری فوری طور پر روکی جائے کیونکہ یہ قومی ادارہ ہے اور اس کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندان متاثر ہونگے واپڈا ملازمین نے اپنا خون پسینہ ایک کرکے ادارے کو مضبوط بنایا ہے اور اسکی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور اگر اس کیلئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو دریغ نہیں کیا جائیگا۔رہنماؤں نے کہا کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے تنخواہوں اور الاؤنسز میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے پروموشنز اور ٹائم اسکیل کے معاملات فوری طور پر حل کیے جائیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں۔رہنماؤں نے مزید مطالبہ کیا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کیا جائے اور طبی سہولیات کو بہتر بنا کر ملازمین و ان کے خاندانوں کو ریلیف دیا جائے مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرایا رہنماؤں نے وفاقی حکومت پر واضع کیا کہ اگر ادارے کی نجکاری کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی اور دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر زمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔