ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے زیڈ ایم سی سینٹر پر خدمت انسانی کے34سال مکمل ہونے پر سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی کے ممبران اور ،زیڈ ایم ،سی کی انتظامیہ کی شرکت تقریب میں زیڈ ایم سی میں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے زیڈ ایم سی سینٹر پر خدمت انسانی کے34سال مکمل ہونے پر سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائٹی کے ممبران اور ،زیڈ ایم ،سی کی انتظامیہ کی شرکت تقریب میں زیڈ ایم سی میں ایڈمٹ مریضوں ،3جڑواں بچوں اور انکی والدہ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا واضع رہے کہ یہ جڑواں بچے تقریبا 10سال قبل زیڈ ایم سی میں اپریٹ کے دوران پیدا ہوئے تھے اس موقع پر ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے عہدیداران کا کہناتھا کہ ہم اللہ پاک شکر اداکرتےہیں کہ خدمت خلق کی 34ویں سالگرہ منارہےہیں تمام ممبرز خدمت کے جذبہ سے سرشار ہاتف ویلفئیر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے عملی طور پر خدمت کے میدان میں ہیں
دریں اثناء کیک کاٹنے کی تقریب میں مریضوں ،جڑواں بچوں اور انکی والدہ کو بھی شامل کیا گیا انکو کھانا اور مٹھائی تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں جڑواں بچوں کی والدہ کو اسپیشل شیلڈ بھی پیش کی گئی اخر میں اللہ پاک کے حضور ملک وقوم کی سلامتی اور ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کو مزید مخلص جذبے کے ساتھ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہوئے اگے بڑھنے کی توفیق عطاء کرنے کی دعا کی گئی اس موقع پر ملک ریاض خلجی سید مدثر شاہ حافظ نصیب سمیت دیگر دوست احباب موجود تھے۔