خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب ڈاکٹر غوث
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے مسجد محمدیہ جوہرآباد میں عظمت قرآن و ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی طورپر شرکت کی۔ جس کی صدارت خواجہ خلیل احمد آف کندیاں شریف نے کی۔جبکہ مولانا طاہر مسعود نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالی اور حفاظ کرام کی دین کی رو سے شان غظمت بیان کی۔ اس موقع پر مولانا اظہار الحسن ، مولانا رشید ربانی، مفتی زاہد محمود ، مولانا فدالرحمان، اکرام اللہ خان، قاری ناصر، اور دیگر علماء کرام سامعین اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن و سنت کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارہ ء نورہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کریں ۔ آخر پر ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیروترقی اور خوشحالی کےلیے دعامانگی گئ۔