سکھر پولیس کی بڑی کارروائی: قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
سکھر پولیس کی بڑی کارروائی: قتل کیس میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
سکھر(بیورورپورٹ)۔ سید ۔صئد حسین زیدیایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ آباد پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اہم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ آباد ذوالفقار چاچڑ کی نگرانی میں کی گئی کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت نظام علی موھل اور عبدالجبار موھل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے دو سال قبل ضلع خیرپور کے تھانہ برادی جتوئی کی حدود میں رشتے داری کے تنازع پر زقار موھل نامی شخص کو قتل کیا تھا، جس کے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔مقتول زقار موھل کے قتل کا مقدمہ گناہ نمبر 11/2023 کے تحت قلم 302، 147، 148، 149 اور 337-H2 پی پی سی کے مطابق تھانہ برادی جتوئی ضلع خیرپور میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے تھانہ آباد پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کے لیے شاباش کا پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔