November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی کریک ڈاؤن بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں، کالے شیشے اور بغیر لائسنس ڈرائیور نشانے پر متعدد گاڑیاں سیز، درجنوں چالان

Screenshot_2025-12-07_172921

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی کریک ڈاؤن
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں، کالے شیشے اور بغیر لائسنس ڈرائیور نشانے پر متعدد گاڑیاں سیز، درجنوں چالان

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس نے ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیورز کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کے دوران سینکڑوں گاڑیاں چیک کی گئیں جبکہ درجنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلع بھر میں سخت کارروائیاں، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی،ترجمان سکھر پولیس کے مطابق یہ کریک ڈاؤن مختلف تھانہ حدود، داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور مرکزی پوائنٹس پر ایس ڈی پی اوز کی براہ راست نگرانی میں کیا گیا، جہاں ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ میں مصروف رہے۔ایک ہی روز کے آپریشن کے نتائج کے مطابق 39 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دفعہ 550 CrPC کے تحت سیز،30 ڈرائیورز کے چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر اس موقع پر کالے شیشے، گرین/بلو فینسی نمبر پلیٹس، بغیر نمبر پلیٹ، جعل ساز یا مشکوک گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا گیا۔ویری فیکیشن ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کی جانچ،پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی ویری فیکیشن پولیس موبائل ایپ کے ذریعے کی گئی۔ سینکڑوں افراد کے کوائف اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ استعمال کو روکا جا سکے۔سکھر پولیس کے مطابق یہ خصوصی کارروائی درج ذیل وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی آڑ میں جرائم کی روک تھام،ٹریفک حادثات میں کمی اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانا،شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا،مشکوک اور غیر قانونی گاڑیوں کی فوری شناخت اور تصدیق ضلع بھر میں امن و امان اور ٹریفک نظم و ضبط کی بہتری پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل کے اصل کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ اقدام نہ صرف چیکنگ کے دوران کسی پریشانی سے بچاتا ہے بلکہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کے احترام کے لیے بھی ضروری ہے۔ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری، کارروائیاں جاری رہیں گی۔ترجمان کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ضلع میں ٹریفک نظم و ضبط اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کا سفر محفوظ اور ضابطے موثر رہیں۔