ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سبزی،گوشت اور دیگر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور کمرتوڑخود ساختہ مہنگائی کے عالم میں عوام الناس کو تازہ اور سستی سبزی ملنا انتہائی ناممکن ہے مگر ہارون اباد میں ایک نوجوان سبزی فروش مشہور فٹ بالر کھلاڑی شیخ کامران پراٹھا جس نے اپنی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سبزی،گوشت اور دیگر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں اضافے اور کمرتوڑخود ساختہ مہنگائی کے عالم میں عوام الناس کو تازہ اور سستی سبزی ملنا انتہائی ناممکن ہے مگر ہارون اباد میں ایک نوجوان سبزی فروش مشہور فٹ بالر کھلاڑی شیخ کامران پراٹھا جس نے اپنی ریڑھی شمع سینما مارکیٹ کی مسجد کے باہر لگائی ہوئی اس نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور تازہ سبزی سستے داموں فروخت کرکے عوام کی توجہ حاصل کررہاہے کامران پراٹھا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گراں فروشی قانونا ہی جرم نہیں اخلاقی جرم اور اللہ کی مخلوق کیساتھ ظلم بھی ہے رزق حلال کماکراپنے بچوں کو کھلانے کیلئے ناجائز منافع خوری سے پاک کاروبار کرناہوگا جس سے اللہ تعالی ،اللہ کے رسول (ص) کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اوراللہ کی مخلوق کےساتھ اخوت و بھائی چارہ کا رشتہ بھی پروان چڑھتاہے۔