سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے سال 2026 کے عھدیدران کا سلیکشن اجلاس المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں منعقد ہوا۔اس موقع
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے سال 2026 کے عھدیدران کا سلیکشن اجلاس المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے وفد سینئر نائب صدر خلیفہ سلطان احمد چنہ،پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان،معاون صدر خلیفہ نیاز احمد راجپر نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے تنظیمی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ فخر انسانیت سجن سائیں دنیا میں خیر، امن، محبت اور انسانیت کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔اولیاء کرام کی صحبت نیکی کی طرف بلاتی ہے اور ان کے کردار میں عاجزی، سچائی اور بردباری جھلکتی ہے۔اگر ہم اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو نہ صرف ہماری ذاتی زندگی سنورتی ہے بلکہ پورا معاشرہ امن، محبت اور عدل کا نمونہ بن جاتا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو انسان کو دنیا کی بھلائی اور آخرت کی نجات عطا کرتا ہے۔تنظیم کی کامیابی قائد کے احکامات پر عمل پیرا ہونے اور دستور العمل کے مطابق کام کرنے میں ہے۔صوبائی معاون صدر خلیفہ نیاز احمد راجپر نے سال 2026 کے ضلعی عھدیدران صدر خلیفہ محمود علی میمن،سینئر نائب صدر آصف راجپوت،نائب صدر صبغت اللہ میمن،جنرل سیکریٹری حافظ جمیل احمد،جوائنٹ سیکریٹری خلیفہ حسیب احمد راھوجو،فنانس سیکریٹری خلیفہ میر محمد عباسی،پریس سیکریٹری نصیب احمد راھوجو،اڈیٹر تاج محمد لکھن،افیس سیکریٹری رضوان مصطفی،معاون صدر خلیفہ حافظ اعجاز احمد منگی،معاون جنرل سیکریٹری حافظ محمد عمر،معاون فنانس سیکرٹری محمد خان عباسی،معاون آڈیٹر علی خان عباسی کا اعلان کیا اور آخر میں صوبائی سینئر نائب صدر خلیفہ سلطان احمد چنہ نے اجتماعی دعا فرمائی۔اس موقع پر سینئر کیمرا مین اشفاق کھوسو،شیخ عدنان و دیگر موجود تھے