نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوید مراد خانزادہ کنوینر / چیرمین الیکشن کمیٹی انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رپورٹ برائے دورہ ٹھاروشاہ تعزیتی ملاقات و الیکشن معاملہ چیرمین الیکشن کمیٹی نوید
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوید مراد خانزادہ کنوینر / چیرمین الیکشن کمیٹی انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان رپورٹ برائے دورہ ٹھاروشاہ تعزیتی ملاقات و الیکشن معاملہ چیرمین الیکشن کمیٹی نوید مراد خانزادہ آف سکرنڈ اپنی ٹیم ایم طیب خانزادہ، محمد الیاس خانزادہ (ریٹائر پرنسپل) اور امجد مختیار خانزادہ کے ہمراہ الیکشن امور کے سلسلے میں ٹھاروشاہ پہنچے۔سب سے پہلے وفد نے مرحوم عبدالرشید خانزادہ (چیرمین ٹاؤن کمیٹی ٹھاروشاہ) کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بھائی صاحب خان خانزادہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔بعد ازاں امیدوار برائے صدر ارشاد عرف پپو خانزادہ سے فون پر رابطہ کیا گیا کیونکہ وہ حیدرآباد میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سلیم رضا خانزادہ کو بائیکاٹ کی درخواست دی ہے اور ان کا گروپ الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔ چیرمین نے ہدایت کی کہ بائیکاٹ کا فیصلہ تحریری طور پر جمع کرائیں تاکہ معاملہ آئینی طریقے سے حل کیا جا سکے۔وفد نے عبدالرؤف خانزادہ (وائس چیئرمین) اور ٹکاہ خان خانزادہ سے بھی رابطہ کیا مگر وہ دونوں شادی کے سلسلے میں کراچی/حیدرآباد گئے ہوئے تھےاس کے بعد وفد ریشم گلی شکیل احمد خانزادہ کی اوطاق پر پہنچا جہاں طارق بشیر، محمد اکرم، شکیل احمد اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے واضح کیاہم الیکشن ضرور کرائیں گے، کسی کو ہماری طرف سے بائیکاٹ کا اختیار نہیں دیا چیرمین نے مؤقف دیا کہ جب پینل لیڈر بائیکاٹ کا اعلان کرے تو پورا پینل تکنیکی طور پر غیر فعال تصور ہوتا ہے، مگر مقامی معززین نے کہا کہ وہ بائیکاٹ نہیں مانتے۔آخر میں وفد سلیم رضا خانزادہ کے پاس گیا۔ چیرمین نے بائیکاٹ کی درخواست دکھانے کو کہا۔ سلیم رضانے بتایا کہ درخواست انہیں دی گئی ہے مگر وہ الیکشن کمیٹی کے لیے نہیں۔چیرمین نے کہا کہ الیکشن ابھی ہوئے ہی نہیں، بائیکاٹ کا اعلان قبل از وقت اور بلاجواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ دونوں گروپس 7 دسمبر تک باہمی مشورے سے حتمی فیصلہ دیں، ورنہ الیکشن کمیٹی اپنے آئینی اختیار کے مطابق فیصلہ کرے گی۔”