عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کی جانب سے اہم اعلان / فائنل وارننگ
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کی جانب سے اہم اعلان / فائنل وارننگ
میونسپل کمیٹی عمرکوٹ نے شہر کی مختلف مارکیٹوں — شیورام مارکیٹ، جمیل مارکیٹ، فش مارکیٹ، مدینہ مسجد مارکیٹ، بس اسٹاپ چھور، میرپورخاص ووڈ مارکیٹ اور اطراف کے تمام علاقوں — کے دکانداروں اور کاروباری حضرات کو سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔
اعلان کے مطابق تمام دکانداروں کو پیر، 08 دسمبر 2025 تک اپنی تمام غیر قانونی تجاوزات، جن میں ٹھَلے، چھپرے، رکاوٹیں، ریڑھیاں اور دیگر قبضے شامل ہیں، فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پیور بلاک اور سی سی روڈ کے کام کے دوران ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری خود دکاندار پر ہوگی، اور اس کا خرچ بھی دکانداروں سے وصول کیا جائے گا۔
یہ ہدایت میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کی جانب سے شہری انتظام بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری کی گئی ہے۔