نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف تھانوں نے منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، اسلحہ بردار اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف تھانوں نے منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، اسلحہ بردار اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف اہم کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:تھانہ اے سیکشن پولیس نے دورانِ گشت ملزم علی نواز زرداری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 399/2025 بجرم دفعہ 4/8 SGMA 2019 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔تھانہ جام ڈاتار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ بخش ولد منظور حسین زرداری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1032 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 57/2025 بجرم دفعہ 9(I) 3C CNSA 2024 درج کیا گیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم دل مراد رند کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 1010 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 400/2025 بجرم دفعہ 9(I) 3C CNSA درج کرلیا گیا۔تھانہ قاضی احمد کی ایک اور کارروائی میں ایکٹیو کرمنل لسٹ میں شامل ملزم علی خان ولد رازی خان جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 3 راؤنڈ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمات نمبر 384/2025 (398-399-401 PPC) اور 403/2025 (23(i)A SAA) درج کیے گئے تھانہ گپچانی پولیس نے دورانِ گشت فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم عرفان ولد نیاز جوئیو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے DBBL گن برآمد کرلی گئی۔تھانہ لاکاٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز احمد ولد شیر محمد مگسی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم تھانہ ماڑی جلبانی کے مقدمہ نمبر 38/2025 (353، 224، 225 PPC) میں روپوش تھا۔تھانہ 60 میل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عزیز اللہ سومرو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 840 گرام گڑو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 69/2025 بجرم دفعہ 9(i) 3B SCNSA تھانہ 60 میل میں درج کرلیا گیا۔تھانہ کڈھر پولیس نے مقدمہ نمبر 44/2020 بجرم دفعہ 9 CNSA کے عدالتی اشتہاری ملزم حیدر عرف کامران ولد فقیراحمد رند کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔تھانہ پنھل خان چانڈیو پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ دو ملزمان احمد جلالانی اور غلام حیدر زرداری کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 پیکٹ زیڈ اکیس برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 53/2025 بجرم دفعہ 4/8 مین پوری و گٹکا ایکٹ درج کرلیا گیا۔ضلع پولیس شہید بینظیر آباد کی جانب سے منشیات فروشوں اور روپوش اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں تاکہ معاشرے کو ان برائیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔