سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ پاکستان پيپلزپارٹی پوری سندھ کی طرح عمرکوٹ
سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
پاکستان پيپلزپارٹی پوری سندھ کی طرح عمرکوٹ پتھورو کے کنری کے علاؤہ تعلقہ سامارو کے تعلقه صدر حاجی اعجاز علی راهو کی رہنمائی میں سامارو میں نیشنل پريس کلب اور سامارو پریس کلب تک جاگرتا ريلی نکالی گئی
۔
تفصیلات کے مطابق پوری سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح سامارو میں سندھی ثقافتی دن منایا گیا اور ريلی نکالی گئی اس ثقافتی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو کے نائب صدر رانا مل بوچیا اور جنرل سیکریٹری گلجی مل سورمانی پریس کلب سامارو کے صدر دفاتر بخش سینھڑو سریش کمار مالھی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شريک لوگوں نے دونوں پریس کلب پر رنگا رنگی ثقافتی دن کو منایا مختلف گاؤں سے نیشنل پریس کلب سامارو پر ہاتھوں میں پ پ اور جئے سندھ کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جب کہ گوٹھ کھاروڑو سے سارنگ خاصخیلی کی رہنمائی میں بھی ریلی نکالی گئی جوکہ لطیف چوک سے گذرتی ہوئی درگاھ بچل شاہ پر چادر چاڑھی گئ اس وقت سندھ دھرتی امن بھائچارہ ترقی کی دعا کی
اس ریلی میں سیاسی سماجی ادبی اور دیگر نے بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اس موقعے پر رہنماؤں کا کہنا تھاکہ 7 دسمبر ثقافتی دن ہمارےئے اہم ترین دن ہے اس موقعے پر سب نے تقافتی اجرک ٹوبی پیہن کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور موسیقی داستان گوئی سندھی زبان کی اہمیت اور روایتی کہیل اور پروگرام بھی پیش کئے گئے جب کہ دوسری جانب سامارو چیمبر آف کامرس کی طرف سے پوری دنیا میں آباد تمام سندھی بھایئوں کو سندھ کلچر ڈے کی بہت بہت دلی مبارکباد قبول ہو۔ ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالئ اس صوفیوں اور اولیاؤں کی دھرتی کو ہمیشہ آتشی و امن کا گہوارہ بناۓ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سر سبز و شاداب رکھے آمین۔۔۔*
آخر میں شہر کی عوام نے سندھ کی وحدت ژندہ آباد کے نعرے لگاکر پروگرام کا جوش بڑایا
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ