October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جہاز چوک،کالج

IMG-20261028-WA0212

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے جہاز چوک،کالج چوک،امام بارگاہ حُسینہ چوک ،شوگر ملز روڈ،ڈی پی او ہاؤس ،سرکٹ ہاؤس روڈ جوہرآباد پرپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایکسیئن ہائی وے،ایکسیئن واپڈا فیسکو ،ایم ڈی واسا،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام ودیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو ایکسیئن ہائی وے ،پی ڈی پی،ایکسیئن واپڈافیسکونے بریف کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد آصف ٹاؤن میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے ڈسپوزل اورجوہرآباد کے مختلف ایریاز میں بچھائی جانے والے سیوریج لائنوں کے روٹس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو ڈسپوزلز، سیوریج لائنوں اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ڈسپوزلز اور سیوریج لائنوں کے منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار اور کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے گا،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جوہرآباد میلہ گراؤنڈ جوہرآباد سپورٹس کمپلیکس میں نیاتعمیر کیے جانے والےکرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اسٹیڈیم ،تیار کی جانے والی پچز،نٹ پریکٹس ،جم ،پارک کی جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسجاد حیدر نے بریف کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سپورٹس آفیسر سجاد حیدر کو سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کاموں کو جلدمکمل کرنے اورآئندہ ماہ شروع ہونے والے کرکٹ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔