کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہ۔
کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہ کیا اور وہاں کھیلوں کی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ فخر عالم، ایکسئین صوابی، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محمد امر رفیق وزیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے سپورٹس ایرینا کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے کھیلوں کی سرگرمیوں اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپورٹس ایرینا میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔