35

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ میں راجپوت برادری کا شاندار عشائیہ تاجر و صحافتی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ میں راجپوت برادری کا شاندار عشائیہ تاجر و صحافتی برادری کے اعزاز میں منفرد تقریب، معزز مہمانوں کو پگڑیاں اور اجرک پیش راجپوت برادری کے فعال سپوت آصف راجپوت کی جانب سے تاجر برادری اور صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار عشائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں شہر کی مختلف سماجی، صحافتی اور تجارتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران نواب شاہ راجپوت اتحاد کے صدر راؤ شیراز اور راؤ مرتضیٰ کو راؤ برادری کی جانب سے خصوصی عزت افزائی کرتے ہوئے روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ اسی دوران انجمن تاجران سندھ کے صدر کامران قیوم قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے زونل انچارج مظم خان کو بھی راجپوت برادری کی جانب سے پگڑی پہنائی گئی، جبکہ سندھی ثقافت کی علامت روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔نواب شاہ کی صحافتی برادری کو بھی اس تقریب میں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس کے تحت سینئر صحافی ارشد علی شیخ، عزیز الحسن صدیقی، رضوان تھیبو، حبیبُ اللّٰہ ابڑو، نفیس آرائیں اور شہزاد مغل کو راجپوت برادری کی جانب سے اجرک پہنائی گئی۔تقریب کا مقصد مختلف برادریوں کے درمیان ہم آہنگی، محبت، باہمی احترام اور تعاون کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا، جسے شرکاء نے قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں