خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے شہریوں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے شہریوں کے مسائل سُنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان،پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر خوشاب قیصر خان اور سائلین کثیرتعداد میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خود سُنے، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سُنے جاتے ہیں ۔ انہوں نےمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نیز محکموں میں غفلت ،سُستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی گئی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں۔