ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین پی ای آر ایس اے پنجاب ذوالقرنین ملک نے
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چیئرمین پی ای آر ایس اے پنجاب ذوالقرنین ملک نے معزز ڈاکٹر واجد علی کو قائم مقام پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر واجد علی کی تعلیمی خدمات، مؤثر انتظامی صلاحیتوں اور ادارے کی بہتری کے لیے ان کی مسلسل محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی شفافیت اور ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔تقریب میں ڈاکٹر سعید خاں جتوئی، صدر ساہیوال ڈویژن بھی شریک تھے، جنہوں نے ڈاکٹر واجد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پہلے سے بڑھ کر بہتر انداز میں نبھائیں گے۔