نورپورتھل(خصوصی رپورٹ) گرداور شمشیر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈیشنل کمشنر خوشاب واسسٹنٹ کمشنر نورپور کے احکامات کے مطابق شہری محمد عظیم رحمانی کو قبضہ واگزار کروادیا گیا ہے۔ یہ
نورپورتھل(خصوصی رپورٹ) گرداور شمشیر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈیشنل کمشنر خوشاب واسسٹنٹ کمشنر نورپور کے احکامات کے مطابق شہری محمد عظیم رحمانی کو قبضہ واگزار کروادیا گیا ہے۔ یہ واگزاری کا عمل نائب تحصیلدار حاجی ربنواز، شمشیر علی گرداور، پٹواری عمر فاروق اور محمد رضوان پٹواری موضع نورپور کی موجودگی میں مکمل کیاگیا۔ اس موقع پر شہری محمد عظیم رحمانی نے وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔