October 27, 2026

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اقبال

IMG-20251206-WA0126

کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اقبال بازار کو ماڈل بازار بنانے کے لیے جاری بیوٹیفکیشن ورک کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور شیڈز لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

معائنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اقبال بازار کو جدید طرز پر ماڈل بازار بنایا جارہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ایک صاف ستھرا اور دلکش ماحول میسر آئے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔