October 27, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کو CDF مقرر ہونے پر تاریخی خراجِ تحسین

IMG-20251206-WA0127

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کو CDF مقرر ہونے پر تاریخی خراجِ تحسین

پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ ضلع کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے اپنے جاری کردہ اہم بیان میں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کو پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ کے اس اہم مرحلے پر ایک محبِ وطن، باصلاحیت اور باکردار سپہ سالار کا بطور CDF مقرر ہونا نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے مزید کہا:“میں افواجِ پاکستان کے ہر سپاہی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمیں ایسا محب وطن اور حافظ سپہ سالار ملا ہے جو نہ صرف قوم کی امیدوں پر پورا اترتا ہے بلکہ پاکستان کی دفاعی قوت کو نئی مضبوطی بھی فراہم کرے گا۔”
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان زندہ باد موومنٹ ہر اس قومی قدم کی مکمل حمایت کرتی ہے جو ملکی سلامتی، دفاعی استحکام اور قومی وحدت کے لیے اہم ہو۔ٹھٹھہ سمیت پورے ضلع میں اس فیصلے کو اعتماد اور خوشی کے ساتھ سراہا جا رہا ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے بھی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری کو ملکی دفاع میں ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔