October 27, 2026

مردان ٹاؤن ہال میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20261027-WA0181

مردان ٹاؤن ہال میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم ان کے حوصلے اور آزادی کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔