*کنول شوزب کی جرات مندانہ قیادت: پاکستان کی بہادر بیٹیاں ایک صف میں متحد*
*کنول شوزب کی جرات مندانہ قیادت: پاکستان کی بہادر بیٹیاں ایک صف میں متحد*
*میرپورخاص (شاھد میمن)* پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ کنول شوزب کی ثابت قدم اور غیر متزلزل قیادت نے ملک بھر کی خواتین کارکنوں کو نئی امید، حوصلہ اور سمت دی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار خواتین رہنماؤں کو من گھڑت مقدمات اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا – ایسی مثال کہیں اور نہیں ملتی سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے لے کر ڈاکٹر یاسمین راشد، فردوس رائے اور فرح آغا تک – وفاداری، اصول پسندی اور حق پر ڈٹ جانے کا “جرم” ہی ان کی واحد خطا قرار دیا گیا۔ آج بھی یہ تمام بہادر خواتین ظلم و جبر کے سامنے سر نہیں جھکا رہی بلکہ عزت، وقار اور حوصلے سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خواتین کی حرمت، پردہ اور وقار کو ہمیشہ مقدس مقام حاصل رہا ہے، مگر افسوس کہ آج اس تقدس کو سیاسی انتقام کا ذریعہ بنا دیا گیاجو ہمارے پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے ایسے حالات میں محترمہ کنول شوزب کی قیادت روشنی کی مانند ہے! 40 سال کی ناجائز سزا، مسلسل انتقامی کارروائیوں اور جلاوطنی جیسے امتحانات کے باوجود انہوں نے نہ جدوجہد چھوڑی، نہ ٹیم کو تنہا کیا۔ آج بھی وہ ذمہ داری، دانائی اور حوصلے سے پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کو متحد، منظم اور مضبوط بنا رہی ہیں ہمارا واحد “جرم” یہی ہے – اپنے قائد عمران احمد خان نیازی کے ساتھ وفاداری پی ٹی آئی وومن ونگ اپنی مرکزی صدر محترمہ کنول شوزب کی قیادت میں پہلے سے زیادہ متحد، متحرک اور مضبوط ہے۔ مشکلات جتنی بھی ہوں، راہِ حق سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم مزید روشن ہے