العباس شوگر مل میرواہ گورچانی نے کریشنگ سیزن برائے سال 26-2025 کا با ضابطہ آغاز کر دیا گنے کے نرخ کم از کم فی من 650 روپے سے 700 روپے ہونے چاہیے-آبادگار
العباس شوگر مل میرواہ گورچانی نے کریشنگ سیزن برائے سال 26-2025 کا با ضابطہ آغاز کر دیا
گنے کے نرخ کم از کم فی من 650 روپے سے 700 روپے ہونے چاہیے-آبادگار
میرپورخاص (شاھد میمن) العباس شوگر مل میرواہ گورچانی نے کریشنگ سیزن برائے سال 26-2025 کا گزشتہ روز جمعہ المبارک کے دن با ضابطہ آغاز کر دیا۔افتتاحی تقریب میں شوگر مل کے چیئرمین سیٹھ عبدالغنی میمن، ایم ڈی سیٹھ عاصم غنی،پاکستان کے معروف بزنس مین جہانگیر صدیقی، میر اللہ داد ٹالپر، میر حمزہ ٹالپر،گروپ آر ڈی غلام محمد سومرو، جی ایم مکینیکل نصیر احمد خانزادہ، ڈائریکٹر ڈسٹلری پلانٹ سرور شیخ، ایڈمن جی ایم نثار احمد پٹھان، ڈائریکٹر کیمیکل عارف حسین، ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیئرمین چودھری انجینئر احسان الحق آرائیں سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں نے والے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک، ٹوپیاں اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ شوگر مل کے ایم ڈی نے کم وقت میں معیاری اور بہترین کام مکمل کرنے والے ورکرز کو بیس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا- ادھر العباس شوگر مل میرواہ گورچانی نے گنے کے ریٹ 425 روپے فی 40 کلو گرام طے کیا ہے- العباس شوگر مل کی جانب سے کریشنگ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ایک جانب آبادکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے مگر دوسری جانب گنے کے نرخ 425 مقرر کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آبادکاروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ گنے کے نرخ کم از کم 650, روپے سے 700 روپے فی 40 کلو گرام ہونے چاہیے-