October 31, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ ساری عمر ادارے کے لیے اپنی خدمات وقف

IMG-20251205-WA0494

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او اعجاز احمد چنہ نے کہا ہے کہ ساری عمر ادارے کے لیے اپنی خدمات وقف کرنے والے افسران اور ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیپکو ہیڈکوارٹر میں اپنی سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونے والے چیف انجنیئر راجہ عزیز احمد رڈ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ راجہ عزیز احمد رڈ نے سیپکو میں ملازمت کے دوران ادارے کی کارکردگی میں اضافے کے لیے جو کوششیں کیں وہ قابل ستائش ہیں وہ ملازمت سے تو ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن جب تک ان کی زندگی ہے وہ ہمارے ساتھی رہیں گے اور کمپنی کی جانب سے ان کی خدمات اور مشوروں سے استفادہ حاصل کیا جاتا رہے گا تقریب میں سیپکو کے آپریشن سمیت دیگر مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی جانب سے چیف انجنیئر راجہ عزیز احمد رڈ کو تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا