August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فلڈ سے نمٹنے کیلئے مون سون ریلیف کیمپ خالی پڑا،کھڈیاں خاص قصور کیمپ دن کو خالی اور رات کے وقت نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

IMG-20240909-WA0112
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

قصور
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فلڈ سے نمٹنے کیلئے
مون سون ریلیف کیمپ خالی پڑا،کھڈیاں خاص قصور کیمپ دن کو خالی اور رات کے وقت نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فلڈ کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف کیمپ لگوایا گیا جو کہ مین روڈ پر بنایا گیا ہے مگر اس ریلیف کیمپ میں نا تو سامان ہے نا ہی عملے کا کوئی انسان
دن کے وقت یہ ریلیف کیمپ خالی پڑا رہتا ہے اور کوئی گرمی کا ستایا بھٹکا مسافر گاڑی کے انتظار میں چند منٹ اس میں داخل ہو کر دھوپ سے خود کو بچا لیتا ہے تاہم رات کو اس کیمپ میں نشئی حضرات ڈیرے جما لیتے ہیں یا پھر میونسپل کا عملہ اپنی چارپائی رکھ لیتا ہے اس کے علاوہ اس ریلیف کیمپ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ریلیف کیمپ بنایا گیا ہے تو اس کا عملہ بھی تعینات کیا جائے اور لوگوں کو اس کیمپ سے آگاہی بھی دی جائے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0