November 5, 2026

لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز میں افس اف ریسرچ اینوویشن اینڈ

IMG-20251205-WA0163

لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز میں افس اف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے اشتراک سے خواتین کے لیے فوڈ گالا اور مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا باقاعدہ افتتاح محکمہ ترقی نسواں حکومت بلوچستان کے سیکریٹری سائرہ عطا نےکیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین بھی ان کی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید ،اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر مدثر احمد ،ORIC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید معراج ،ضلع لسبیلہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ سمیت دیگر موجود تھے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین ہنر اور صلاحیتوں سے لیس ہیں انہیں اشکار کر کے خواتین کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں ۔وائس چانسلر نے خواتین کے لیے فوڈ گالا اور مینا بازار منعقد کرانے پر ORIC اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔تقریب سے اپنی خطاب میں مہمان خصوصی سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں سائرہ عطا نے کہا کہ خواتین کو حقوق دے کر انہیں اختیار بنانا اولین ترجیح ہے خواتین کی ترقی اور انہیں ہنر مند بنانے کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انکیوبیشن سینٹر قائم کر کے انہیں ہنر اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے اگاہی اور تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ با اختیار بن کر اپنی ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں کے تحت صوبے کے مختلف جامعات اور کالجز میں بے بی کیئر سینٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ خواتین کو پڑھنے یا پڑھانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے اور اپنا کاروبار شروع کرنے اور ان کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ترقی نسوان کی جانب سے بلا سود 5 سے 15 لاکھ تک کا قرضہ فراہم کیا جائے گا تاکہ ہنر مند اور کاروبار کے خواہش مند خواتین بزنس شروع کر سکیں ۔تقریب سے اپنے خطاب میں اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر مدثر احمد نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتے ملک کی ترقی اور قوم کی خدمت میں خواتین بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی اور با اختیار خواتین قوم کی معمار ہوتی ہیں ۔مختلف بینکس خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کا تقریب منعقد کر کے خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور ان کے لیے اسانیاں پیدا کرنے لیے سود مند ثابت ہوں گی ۔سیکریٹری سائرہ عطا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین و دیگر نے فوڈ گالا اور مینا بازار میں خواتین کی قائم کردہ مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کی ہنر اور صلاحیتوں کی تعریف کی ۔مینا بازار میں لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔علاوہ ازیں محکمہ ترقی نسواں کے سیکریٹری سائرہ عطا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ان کے افس میں ملاقات کرکے تعلیمی سرگرمیوں ، فوڈ گالا و دیگر امور پر گفتگو کی ۔