ھارون آباد (تحصیل رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز اپنے والٹ اکاؤنٹ کے لئے ٹیلی کام سمز صرف بےنظیر تحصیل آفس سے ہی حاصل کریں۔
ھارون آباد (تحصیل رپورٹر)
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
کی بینیفشریز اپنے والٹ اکاؤنٹ کے لئے ٹیلی کام سمز صرف بےنظیر تحصیل آفس سے ہی حاصل کریں۔
حکومت پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے اہل خواتین کو موبائل سمز کی مفت فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ تاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اہل خواتین کے ڈیجیٹل والٹس بنا ئے جاسکیں۔ اور اہل خواتین کو رقوم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ سمز کی مفت فراہمی کا سلسلہ عارضی طور پر بند ہے۔
اس موقع پر بعض نام نہاد جعل ساز عناصر عورتوں کو ورغلا کر جھوٹ اور فراڈ کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام استعمال کر کے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی سمز فروخت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہارون آباد اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل ہارون آباد لیاقت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بار بار آگاہی دی جا رہی ہے کہ بینظیر دفتر سے باہر کسی بھی ریٹیلر سے کوئی بھی سم وصول نہ کریں۔ کیونکہ ایسے جعل ساز عناصر کی کمپلینٹس ہمارے پاس آتی ہیں تو ہم انکے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور خواتین کو بھی چاہیے کہ حکومتی آگاہی پر عمل پیرا ہو کر اپنے حقوق اور اپنی رقوم کی حفاظت کریں۔