سکھر (بیورو رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی) تنظیم اسڪنٽوا ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر اظہر حسین منگی
سکھر (بیورو رپورٹ سید ۔نصیر حسین زیدی) تنظیم اسڪنٽوا ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر اظہر حسین منگی کو اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف شخصیات نے ان کے دفتر پہنچ کر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی گی
اس موقع پر عبدالقیوم کھوسو، پرنسپل اسلامیہ کالج مشتاق احمد پھلپوٽو، غفران اللہ بلوچ، اختیار وساڻ، خالد منگی اور دیگر افراد نے اظہر حسین منگی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے
اس موقع پر اظہر حسین منگی نے مبارکباد دینے والے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، خلوص اور نیک تمناؤں پر وہ تہہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی ہے، جسے وہ محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔