*وزیر زراعت و کوآپریٹوز میر علی حسن زہری اور بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی کے درمیان ایک تفصیلی ٹیلیفونک رابطہ*
*وزیر زراعت و کوآپریٹوز میر علی حسن زہری اور بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی کے درمیان ایک تفصیلی ٹیلیفونک رابطہ*
حب:وزیر زراعت و کوآپریٹوز میر علی حسن زہری اور بلوچستان فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی کے درمیان ایک تفصیلی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اور گفتگو میں حب شہر کے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں، بنیادی شہری سہولیات ادارہ جاتی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ وزیر زراعت و کوآپریٹوز میر علی حسن زہری نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ حب کو ترقی کے ایسے میگا پروجیکٹس دینے جا رہا ہوں جو علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔ ہمارا مقصد سیاسی دعووں یا کاغذی فائلوں تک محدود ترقی نہیں بلکہ عملی کام زمینی حقیقت اور عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری ہے حب کے عوام خوشحالی کی حقیقی سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہم ان منصوبوں کو ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ میر علی حسن زہری نے کہاں اداروں کو ساتھ لیکر چل رہےہیں تاکہ تمام ترقیاتی کاموں کی شفافیت یقینی بنائی جائی۔ ہم شفافیت سے نہیں گھبراتے ہر محکمہ ہر افسر اور ہر ٹھیکیدار کو جوابدہ بنانے کے لیے میں خود نگرانی کر رہا ہوں جو کام معیاری ہوگا وہ نظر آئے گا اور جو کمزور ہوگا وہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہاں کے عوام بہتر انفراسٹرکچر جدید سہولیات صاف پانی صحت تعلیم اور معیاری سڑکوں کے حق دار ہیں۔ ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ حب کو صوبے کے دیگر شہروں کے برابر لانے کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔بدعنوانی کرپشن لوٹ مار غیر معیاری کام فائلوں میں تاخیر یا ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں براہِ راست آگاہ کریں تاکہ حب میں جاری ترقی کا عمل سیاسی مفاد پرستوں یا مفاداتی گروہوں سے متاثر نہ ہوں۔ ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی نے حب کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل اور ضروریات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی میر علی حسن زہری کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیر زراعت کے ترقیاتی ویژن، خلوصِ نیت اور عوامی خدمت کے جذبے پر اپنے دلی شکریہ اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ حب کے لوگ بہتر سہولیات کے منتظر تھے اور میر علی زہری صاحب کوششیں اس سمت میں انتہائی مثبت ہیں۔ ہم عوامی مفاد کے ہر منصوبے کی مکمل حمایت کریں گے۔