_*حب رند مارکیٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں ظفر ، اکبر اور راجہ نامی نوجوان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر اسپتال
_*حب رند مارکیٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے فائرنگ کے واقعہ میں ظفر ، اکبر اور راجہ نامی نوجوان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تینوں کو مزید علاج کے لیے کراچی روانہ کردیا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے اور زخمی آپس میں دوست تھے جو کسی نامعلوم وجہ پر آپس میں الجھ پڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔ اطلاع ملتے ہی حب سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والوں کے ایک زخمی ساتھی کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشش کررہی ہے*_