سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آج مورخہ 4 دسمبر 2025 کو ايک بار پھر سکھر کے بااثر اور لاڈلے ٹھیکیدار نسيم شاھ اور ان کے پیتی
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آج مورخہ 4 دسمبر 2025 کو ايک بار پھر سکھر کے بااثر اور لاڈلے ٹھیکیدار نسيم شاھ اور ان کے پیتی ٹھیکیدار گل پٹھان کی جانب سے واٹر سپلائی فیز تھری نمائش کی باونڈري وال جس کا ٹھیکہ 50 کروڑ روپے سے زائد رقم کا ہے لیکن يوسي 9 اور يوسي 7 مائکرو کو پاني کی لائن کے قریب سے پرانی دیوار کی بنیاد کے اوپر نئی دیوار بنائي گئي جس کے باعث اس دیوار کے نیچے سے پانی میرانی محلہ کے روڈ پر نکل آتا ہے گزشتہ رات بھی ٹھیکیدار نے دیوار کے اندر کے حصہ سے جمع پانی روڈ پر ڈال دیا اور پورا روڈ پانی سے بھر گیا علاقہ مکینوں نے ٹھیکیدار نسیم شاھ اور پیٹي ٹھیکیدار گل پٹھان کے ناقص کام کے خلاف احتجاج کيا اور نعريبازي کی اور مطالبہ کیا کہ میرانی محلہ نمائش گراونڈ يوسي 6 ٹاؤن جئیے شاہ سکھر کے ساتھ ظلم بند کیا جائے اور ٹھیکیدار سے معياري کام کرانے کا مطالبہ کیا گیا بصورت جمعہ کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا.